فتنہ دجال (fitna e dajjal)


فتنہ دجال

dajjal
محمد اویس پراچہ

 دائیں جانب ایس ایس ڈی ہے اور بائیں جانب ہارڈ ڈسک۔ ہارڈ ڈسک مقناطیسی اشاروں کے نظام پر چلتی ہے اور ایس ایس ڈی سے کئی گنا

کم رفتار ہوتی ہے جو بجلی کی شکل میں ڈیٹا محفوظ کرتی ہے۔

میں نے ایک زمانے میں دجالیات پر دنیا بھر کا دستیاب لٹریچر پڑھا ہے۔ ایک مصری عالم کی کتاب "ہرمجدون" تو ایسی خوف ناک تھی کہ شاہ فہد کے بعد قیامت ہی نظر آتی تھی۔ کسی مضمون نگار نے یہ لکھا تھا کہ دجال کے پاس اڑن طشتریاں ہوں گی جن سے وہ میگنیٹک فیلڈ پیدا کرے گا اور دنیا کی تمام ہارڈ ڈسکس کا ڈیٹا ختم کر دے گا۔ اس لیے کتابوں اور دیگر چیزوں کو ہرگز ڈیجیٹل نہیں کرنا چاہیے۔
دجال کا تو پتا نہیں، البتہ مضمون نگار کو یقیناً اس بات کا اندازہ نہیں ہوگا کہ مستقبل میں آنے والی ایس ایس ڈیز پر میگنیٹک فیلڈ اثر نہیں کرے گی۔ یہ سو کالڈ دجالی سازشیں اکثر ایسی ہی ہوتی ہیں۔
کافی عرصے بعد اندازہ ہوا کہ دجالیات پر ہونے والا بہت سا کام نائنٹیز کی سائنس فکشن فلموں، ڈراموں اور ناولز سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا۔ اللہ پاک ہمیں دجال کے فتنے کے ساتھ ساتھ اس جعل سازی کے فتنے سے بھی بچائیں، آمین
اہم ترین نوٹ: اس مضمون کا کسی قسم کا تعلق استاد محترم مفتی ابو لبابہ صاحب دامت برکاتہم کی دجال پر لکھی گئی کتب سے نہیں ہے۔ ایک تو ان کی کتب میں نے مکمل نہیں پڑھیں اور دوسرا دجال پر کام بذات خود اہم بھی ہے۔

dajjal
fitna e dajjal

Post a Comment

Previous Post Next Post