کاروباری مائنڈ سیٹ ، انویسٹمنٹ (,Investment ,Trading Benefits, Business mind-set)

          


   کاروباری مائنڈ سیٹ

گزشتہ دنوں ایک سوال کیا تھا کہ منیجر لیول کے لوگ پوری کمپنی چلا لیتے ہیں لیکن خود کاروبار نہیں کر سکتے۔ یہ کیوں؟


بات یہ ہے کہ کاروبار کے لیے کاروباری آدمی کے انداز میں سوچنا ضروری ہے۔ اسے مائنڈ سیٹ کہتے ہیں۔ میں ایک مثال دیتا ہوں۔ مجھے دو ماہ قبل اہلیہ نے سیونگ کے پینتیس ہزار روپے دیے کہ ہم نے کچھ ضروری فرنیچر بنانا ہے۔ فرنیچر کے ریٹ معلوم کیے تو معلوم ہوا کہ اسی ہزار کا بنے گا یہ نصف سے بھی کم تھے۔۔

میرے پاس تین راستے تھے:

اول: یہ سوچوں کہ ان سے کچھ نہیں ہو سکتا اور انہیں استعمال کر لوں۔

دوم: انہیں سنبھال کر رکھ لوں۔ اس صورت میں یہ بڑھتے تو نہیں لیکن کہیں ضرورت میں استعمال ہو جاتے۔

سوم: انہیں کہیں انویسٹ کر دوں اور ڈوبنے کا رسک لے لوں۔






میں نے تیسرا راستہ اختیار کر لیا.

اب میں نے اپنی رسائی میں موجود مارکیٹس دیکھیں۔

اسپاٹ مارکیٹ میں فی الحال بڑھنے کا امکان نہیں تھا، ڈالر اور سونا پہلے ہی ہائی تھے اور باقی کرنسیوں کا حال روپے سے بھی پتلا تھا۔ رہ گئی کرپٹو مارکیٹ تو یہاں کچھ چانس تھا۔ چینل پر "ماسک" کا لانگ ٹرم سگنل آیا ہوا تھا لہذا وہ اٹھا لیے۔ اہلیہ نے کہا کہ یہ بھی پھنس جائیں گے جو جمع کئے۔


۔ میں نے کہا خیر ہے، رسک لے کر ضائع کرنا بغیر رسک کے کھا جانے سے اچھا ہے۔
ماسک مزید نیچے آ گیا۔ یہ رقم پھنس گئی۔ "گنپچورا" کے سگنلز کی شاندار بات یہ ہوتی ہے کہ یہ مزید آرڈر کی جگہیں بھی بتاتا ہے۔ میں نے کچھ اپنی سیونگ ادھر ادھر سے جمع کی اور مزید لے لیے۔ یوں میری اوسط قیمت کم ہو گئی۔ کل اور پرسوں ماسک کی قیمت کافی اوپر گئی۔ میرے ٹارگٹ ہٹ ہوئے اور مجھے تقریباً اڑتالیس ہزار کا نفع ہوا۔ اضافی رقم میں نے واپس سنبھالی اور یہ اٹھہتر ہزار اہلیہ کے ہاتھ پر رکھ دیے کہ اب بنا لو۔

یہی کام میوچل فنڈز اور کمپنیوں کے منیجر کر رہے ہوتے ہیں لیکن دوسروں کے لیے۔ اپنے لیے لگانے کی ہمت ان میں اس وجہ سے نہیں ہوتی کہ کہیں ڈوب نہ جائیں، دوبارہ کیسے جمع ہوں گے؟ حالانکہ کمی صرف کاروباری مائنڈ سیٹ کی ہوتی ہے۔

وڈا سارا تے اہم نوٹ: یہ کرپٹو کی ٹریڈ کرنے کا مشورہ نہیں ہے، نہ ہی یہ بتا رہا ہوں کہ میں فل ٹائم ٹریڈر ہوں۔ ایسا کچھ سمجھنے والا خود ہی ذمہ دار ہوگا۔
😁



#متفرق_خیالات #انویسٹمنٹ #ٹریڈنگ #کاروباری-مائنڈسیٹ #تجارت
Trading business mind-set

Post a Comment

Previous Post Next Post